اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق صیہونی حکومت نے غزہ کی سرحد کے قریب اینٹی میزائل سسٹم گنبد آہنی نصب کیا ہے۔ صیہونی اخبار ہآرتص نے لکھا ہے کہ اسرائيلی فوج نے بئر سبع کے علاقے میں جو غزہ کے قریب ایک یہودی کالونی نتویوت کے پاس ہے گنبد آہنی سسٹم نصب کیا ہے۔ واضح رہے صیہونی فوجی کمانڈروں نے غزہ پر پچاس دنوں کی جارحیت میں فلسطینی مزاحمت کی میزائلوں کے مقابل گنبد آہنی سسٹم کے ناکام رہنے پر تاکید کی ہے۔ دوہزار بارہ میں صیہونی اینٹی میزائل سسٹم صرف تیس فیصد کام کرنے کے قابل تھا اور یہ توانائي دوہزار چودہ کی غزہ جنگ میں گھٹ کر پندرہ فیصد ہوگئي۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ غزہ کی بنیادی تنصیبات تباہ کرنے کے باوجود صیہونی حکومت کو غزہ پر پچآس روزہ جنگ کے اھداف حاصل نہ ہوسکے اور درحقیقت اسے فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں شکست ہوئي ہے۔
.......
/169